عوامی جمہوریہ چین کے قومی اعزازات اور تمغے دینے کی تقریب سے صدر شی جن پھنگ کا خطاب

2019-09-29 15:45:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اتوار کی صبح بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں صدرشی جن پھنگ نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی تمغے اور اعزازات حاصل کرنے والوں کو ان اعزازات اور تمغوں سے نوازا۔ صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ایوارڈ حاصل کرنے والے قومی ہیروز، مثالی افراد اور دوستی ایوارڈ جیتنے والے غیر ملکیوں کو مبارکباد پیش کی۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ ایوارڈ حا صل کرنے والے عوام کے وہ ممتاز نمائںدے ہیں جنہوں نے پارٹی اور قوم کی خدمت کی اور ان کے کارناموں اور خدمات کو عوامی جمہوریہ چین کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کامل یقین اور اعتماد کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کی مزید خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے عوام دنیا کے تمام ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام اور دنیا کو بہتر جگہ بنانے کیلئے تیار ہیں۔


شیئر

Related stories