جہدمسلسل ہیرو ز کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-09-29 15:46:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انتیس ستمبر کو منعقدہ عوامی جمہوریہ چین کے قومی تمغوں اور قومی اعزازات سے نوازنے کی شاندار تقریب میں چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ نے بیالیس چینیوں اور غیرملکیوں کو "تمغہ جمہوریہ " ، "تمغہ دوستی " اور قومی اعزازات سے نوازا ۔جناب شی جن پھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان ہیرو ز کی عزت افزائی کی اورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں کانگریس کے بعد چین نے قانون سازی کے ذریعے سالانہ بنیاد پر "ہیرو اور شہید" کو یاد رکھنے"اور " قومی تمغہ اور قومی اعزازات" کے حوالے سے قانون بنایا۔ایسے اقدامات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زمانے میں جیسی بھی تبدیلیاں آئیں قومی ہیرو ز کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہی وہ عظیم لوگ ہیں جو عوامی جمہوریہ چین کی تعمیر اور ترقی کے لئے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ اسلئےپورے معاشرے میں ان کی عزت کا اظہار ہونا چاہیئے۔

"قومی تمغہ" اور قومی اعزازات حاصل کرنے والوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ۳۶ ممتاز چینی شامل ہیں۔جناب شی جن پھنگ نے انہیں وفادار، ثابت قدم اور صاف دل کہہ کر پکارا۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جب عام شہری اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے مسلسل کوشش اور جہدوجہد کرتے ہیں تو ضرور کامیاب ہوتےہیں ۔

علاوازیں چھ غیرملکی افراد کو تمغہ دوستی سے نوازا گیا ہے، جنہوں نے چین کی تعمیر اور چین کی بیرون ممالک کے ساتھ تبادلے کو آگے بڑھانے کے لئے خدمات سرانجام دیں۔

ایوار ڈ حاصل کرنے والوں کی کامیابی مسلسل جدوجہد کا تیجہ ہے۔ ان ہیروز نے بنی نوع انسان کے لئے راستہ بنا یا ہے۔ مستقبل میں ترقی کے راستے پر زیادہ ہیروز کی کوششوں کی ضرورت ہے۔چینی عوام کو ان ہیروز سے سیکھنا چاہیئے اور چینی قوم کی ترقی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے مشترکہ ہدف کے راستے پر گامزن رہنا چاہیئے۔ ہیرو ز کو خراج تحسین پیش کرنے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔


شیئر

Related stories