بعض امریکیوں کی جانب سےگزشتہ ستر سالوں میں نئے چین کی تعمیری کامیابیوں کی تعریف

2019-09-29 15:48:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ،بعض امریکیوں نے چین کو مبارکباد پیش کی اور گزشتہ ستر سالوں میں نئے چین کی تعمیری کامیابیوں کی تعریف کی۔

چین کے شہر نان جنگ میں پیدا ہونے والے امریکی سفارتکار سٹیپلٹن رائی سنہ انیس سو اٹہتر میں چین میں امریکی رابطہ دفتر کے نائب ڈائریکٹر کی حیثیت سے واپس چین آئے۔انہوں نے چین اور امریکہ کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے پورے عمل میں حصہ لیا۔ 1991 سے 1995 تک ، وہ چین میں پانچویں امریکی سفیر کی حیثیت سے تعینات رہے۔انہوں نے چین میں اصلاحات اور دنیا میں چین کی شرکت کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر 1949 کو جب عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی تقریب منعقد ہوئی، اس وقت میں نان جنگ میں تھا۔ گزشتہ70 سالوں میں ، میں نے اپنی آنکھوں سے چین کی ترقی اور کامیابیوں کا مشاہدہ کیا۔

چینی نژاد مسٹر سامیول ٹیسن موک امریکہ کی وزارت محنت اور وزارت خزانہ کے سابق سینئر اہلکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کہ بنی نوع انسان کی تاریخ میں ، کسی بھی حکومت نے چینی حکومت کی طرح کروڑوں عوام کو غربت سے چھٹکارہ دلانے میں کامیابی حاصل نہیں کی ۔ اب چین میں ، لوگوں کی زندگی بہت خوشحال ہے۔ چین میں میں نے دیکھا ہے کہ لوگ اپنی زندگی سے بہت مطمئن ہیں۔ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ، میں امریکہ میں 1964 کے شہری حقوق ایکٹ کی منظوری سے پہلے ہی آیا تھا۔اس وقت امریکی معاشرے میں چینیوں کی حیثیت بلند نہیں تھی ۔ اب جبکہ چین طاقتور ہو رہا ہے ، ہم بھی اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ لہذا ، ہم اس کے لئے چین کے بہت مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چین بہتر سے بہتر ہوگا۔


شیئر

Related stories