چین اور پاکستان کے اشتراک سے بنے والی فلم نومبر میں پیش کی جائے گی

2019-09-29 16:45:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں چین اور پاکستان کے اشتراک سے بنے والی فلم "پا تھیے گرل" کے حوالے سے ایک ثقافتی تبادلے کی سرگرمی چین میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔یہ فلم چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد باہمی اشتراک سے بنے والی پہلی فلم ہے۔فلم میں پاکستان اور چین کی لڑکیوں کے درمیان دوستی کے حوالے سے کہانی بیان کی گئی ہے۔

چین میں تعینات پاکستانی سفیر محترمہ نغمانہ ہاشمی سمیت تیس سے زائد فلم کے شائقین نے اس سرگرمی میں شرکت کی۔

فلم کے پبلشرشیے پھنگ نے ہماری نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستی ہے اور اس فلم کو بنانے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی عکس بندی کے ذریعے پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم یکم نومبر کو چین اور دسمبر میں پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔


شیئر

Related stories