مختلف غیرملکی رہنماؤں کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ پر مبارک باد

2019-09-29 18:30:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کے سیاسی رہنماؤں نے غیرممالک میں چین کے سفارتخانوں یا قونصل خانوں میں منعقدہ چین کے قومی دن کی ضیافت میں شرکت کے موقع پر خطاب کیا۔اس موقع پر ان شخصیات نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی پرجوش سے مبارکباد پیش کی۔

اقوام متحدہ میں مقیم چینی وفد کی ضیافت کے موقع پر سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے اپنے تہنیتی پیغام میں اقوام متحدہ کے لیے چین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور چین کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

افغانستان کے اول نائب چیف ایگزیکٹو محمد خان نے چین کے عظیم ثمرات کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین دوستی کو آگے بڑھایا جائے ۔


شیئر

Related stories