​مکاؤ "ایک ملک ، دو نظام" کی مشق کے لئے ایک خاص مقام بن رہا ہے،زوئی شی آن

2019-09-30 10:19:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے نئے چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے29 تاریخ کو ایک استقبالیہ منعقد کیا۔ مکاؤ کے چیف ایگزیکٹو ، زوئی شی آن نے ضیا فت سے اپنےخطاب میں کہا کہ پچھلے 70 سالوں میں ، مادر وطن نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ مکاؤ نے ملک کی تیز رفتار ترقی سے فائدہ اٹھایا ہے اور "ایک ملک ، دو نظام" مشق کا ایک گرم مقام بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں ، مکاؤ کی مقامی معیشت نے تیز رفتار ترقی حاصل کی ہے ، اور مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح دو فیصد سے کم رہی ہے۔ ہم نے لوگوں کی روزمرہ زندگی اور شہری تعمیرات کو بہتر بنانے کے لئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ۔ تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال اور سماجی تحفظ کے لیے ہمارے اخراجات 2009 کے تیرہ ارب پٹاکاس سے بڑھ کر پچھلے سال 37 ارب پٹاکاس تک جا پہنچے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ شہریوں کو ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔

زوئی شی آن نے کہا کہ مکاؤ "ایک ملک ، دو نظام" کی مشق کے لیے ایک گرم اور خاص مقام بن رہا ہے۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ "ایک ملک ، دو نظام" مکمل طور پر قابل عمل ہے اور بہت مقبول ہے۔ہمیں یقین ہے کہ مکاؤ مرکزی حکومت کی قیادت اور حمایت میں اس نظام کو پوری طرح نافذ کریگا ۔مکاؤ کی مجموعی طاقت کو مستقل طور پر بہتر بنایا جائیگا اور مکاؤ کے استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھا جائیگا۔


شیئر

Related stories