عوامی جمہوریہ چین کی سترویں سالگرہ منانے کے لئے آرٹ پرفارمنس کا انعقاد

2019-09-30 10:22:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انتیس ستمبر کی شام کو عوامی جمہوریہ چین کی سترویں سالگرہ منانے کے لئے بیجنگ میں شاندار آرٹ پرفارمنس کا انعقاد ہوا۔شی جن پھنگ ، لی کھہ چھیانگ ، لی جان شو، وانگ یانگ، وانگ حو نینگ، زاو لہ جی، ہان زنگ اور وانگ چھی شان سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے دیگر رہنماوں اور چار ہزار سے زائد ناظرین نے پرفارمنس دیکھی۔پرفارمنس میں عوامی جموریہ چین کے قیام کے بعد ستر سالوں میں حاصل کردہ شاندار کامیابیوں کا مظاہرہ کیاگیا اور ملک کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔

چین میں مختلف جمہوری پارٹیوں کی مرکزی کمیٹی کے نمائندوں ، صنعت و تجارت کی کل چین فیڈریشن کے سربراہاں اور غیرجماعتی شخصیات، "قومی تمغہ"،" تمغہ دوستی" اورقومی اعزازات حاصل کرنے والوں ،چین میں تعینات مختلف ممالک کےسفیروں اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں ، چین میں کام کرنے والے غیرملکی ماہرین ،چین کی عوامی سپاہ آزادی اور مسلح پولیس کے نمائندوں نے بھی اس موقع پرپرفارمنس دیکھی۔


شیئر

Related stories