بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کی شاندار تقریب کا انعقاد

2019-10-01 11:46:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی ترقی ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔ چین کا دنیا پر اثر و رسوخ اتنا گہرا اور وسیع نہیں تھا جتنا آج ہے۔اور چین پر دنیا کی توجہ اتنی وسیع اور گہری نہیں تھی جتنی آج ہے۔ یکم اکتوبر کی صبح ، عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی ستر ویں سالگرہ منانے کی تقریب، عظیم الشان فوجی پریڈ اور عوامی پریڈ بیجنگ کے تھین آن من اسکوائر میں منعقد ہوئی۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت ، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے اہم خطاب کیا اور فوجی پریڈ کا معائنہ کیا ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے 70 سالوں میں ، چینی عوام نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور سخت محنت کی ہے ، اور بڑی کا میابیاں حاصل کی ہیں جس کو پوری دنیا بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج ، سوشلسٹ چین دنیا کے مشرق میں کھڑا ہے ۔کوئی طاقت چین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتی اور چینی عوام اور چینی قوم کی ترقی کو نہیں روک سکتی ۔

پچھلے 70 سالوں میں ، چینی کمیونسٹ پارٹی نے تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد کرکے،ان کی قیادت کرتے ہوئے ایک "چینی معجزہ" پیدا کیا ہے جس نے پوری دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ نیا چین ایک غریب ملک سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت، اور دنیا کی معاشی نمو کا سب سے بڑا انجن بن گیا ہے۔ ستر کروڑ سے زائد دیہی غریب عوام نے غربت سے چھٹکارا حاصل کیا ہے۔ جو دنیا میں غربت کے خاتمے کے عمل میں سب سے بڑا کارنامہ ہے۔آج چین کی بین الاقوامی حیثیت اور بین الاقوامی اثر و رسوخ میں نمایاں بہتری آئی ہے ، اور چین دنیا کے مرکز میں آ رہا ہے۔

جناب شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی ، عوام کو مرکزی اہمیت دیتے ہوئے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر قائم رہتے ہوئے ترقی کے راستے پر گامزن رہنا ہے۔چین کو جامع طور پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے بنیادی اصولوں، بنیادی راہ اور بنیادی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہے اور عوام کی خوشحال زندگی کے خواب اور نئی تاریخی کامیابی کے حصول کو عملی شکل دینے کے لئے بھرپور کوشش کرنی ہے۔

تقریب کے بعد منعقدہ فوجی پریڈ میں شریک فوجی دستے 59 اسکواڈز پر مشتمل ہیں ، کل پندرہ ہزار فوجیوں نے پریڈ میں شرکت کی۔پریڈ میں مختلف اقسام کے 160 سے زیادہ طیارے اور 580 سیٹ کے فوجی تنصیبات دکھائے گئے۔یہ حالیہ فوجی پریڈوں میں سے سب سے بڑی پریڈ ہے جس سے فوجی اصلاحات اور تبدیلیوں کے بعد چینی فوج کی جنگی صلاحیت اور چین کی قومی دفاعی سائنس اور ٹیکنالوجی کےا علی معیار کا مظاہرہ کیا گیا۔

عظیم الشان فوجی پریڈ کے بعد ، " چینی خواب کی تعبیر کے لیے یکجہتی" کے ٹائٹل سے عوامی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک لاکھ چینی شہریوں نے پریڈ میں شرکت کی اور مختلف طریقوں سے مادر وطن کے لئے مخلصانہ جذبات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


شیئر

Related stories