ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں پرچم لہرانے کی تقریب کا انعقاد

2019-10-01 15:49:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عوامی جمہوریہ چین کی سترویں سالگرہ منانے کے لئے یکم اکتوبر کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قومی پرچم اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کا پرچم لہرانے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔پرچم لہرانے کی تقریب کے بعد منعقدہ ضیافت میں قائم مقام چیف ایگزیکٹو میتھیو چیونگ کن چنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن میں واپسی کے بعد مرکزی حکومت قانون کے مطابق حکمرانی کرنے میں خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اور چیف ایگزیکٹو کی حمایت کرتی رہی ہے۔اور خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت مثبت طو پر" ایک ملک دو نظام" کے اصول پر عمل درآمد کرتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ ملک کی ترقی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی سے مستفید ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ کی کامیابی نسل در نسل ہانگ کانگ کے شہریوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔کامیابی کا حصول کوئی آسان کام نہیں، جسے بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔


شیئر

Related stories