پُر امن ترقی دنیا کے ساتھ چین کا مضبوط وعدہ ہے۔سی آر آئی تبصرہ

2019-10-01 16:17:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کی تقریب منگل کے روز بیجنگ کے تھین آن من اسکوائر میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت ، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر اہم خطاب کیا۔

شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ چین کو پانچ اہم نکات پر ثابت قدم رہتے ہوئے مستقبل کے لیے چین کے عزم اور مضبوط ارادے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

"چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت پر اصرار ، عوام کی مرکزی حیثیت کو برقرار رکھنا ، اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے راستے پر کاربند رہنا"، ان تین نکات نے پچھلے 70 سالوں میں چین کی ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے اور مستقبل میں نئے معجز وں کی تخلیق کے لیے بنیادی محرکات ہیں۔ گزشتہ 70 سالوں میں چین کی ترقی کی کامیابی کی سب سے بنیادی وجہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت ، ترقی کیلئے سوشلزم کے صحیح راستے کاانتخاب اور عوام کے مفاد کو اولین حیثیت اور اہمیت دیناہے۔

ایک ملک دو نظام پالیسی ،ملک کے پُرامن اتحاد کے لیے چین کا تخلیق کردہ بہترین تصور اور طریقہ ہے ، اور یہ پالیسی ہانگ کانگ اور مکاؤ میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ فی الحال ،آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کا اتحاد مکمل نہیں ہوا جو تاریخ کا چھوڑا ہوا ایک زخم ہے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبروں میں چین واحد ملک ہے جس کا اتحاد مکمل نہیں ہوا۔ مستقبل میں ، چین نہ صرف ہانگ کانگ اور مکاؤ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھے گا ، بلکہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو بھی فروغ دے گا۔دونوں کناروں کا اتحاد تاریخی رجحان کے مطابق ہے جس کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی!

"پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہنا " چینی کمیونسٹ پارٹی اور چین کے عوام کی طرف سے دنیا کے ساتھ پختہ عزم اور عہد ہے۔ اپنی تہذیب کے شاندار ورثے ، ترقیاتی اہداف ، اور دنیا کے ترقیاتی رجحان کے مطابق قائم اس گہرے نظریے کی بنیاد پر ، چین نے ہمیشہ پرامن ترقی کی راہ پر زور دیا ہے۔یہ کوئی سفارتی بیان بازی نہیں اور نہ ہی کوئی عارضی انتخاب ہے بلکہ ایک غیر متزلزل حکمت عملی ہے۔

چینی عوام کو یقین ہے کہ جب تک کہ وہ اتحاد کے پرچم اور مزکورہ پانچ اہم نکات پر ثابت قدم رہیں گے تب تک کوئی طاقت چین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتی اور نہ ہی کوئی طاقت چینی عوام اور چینی قوم کی ترقی کو روک سکتی ہے۔ ایک چین جو پرامن ترقی ، تعاون اور جیت جیت کے اصولوں پر عمل پیرا ہے، عالمی امن اور ترقی کیلئے مزید روشنی لائے گا!


شیئر

Related stories