چینی صدر شی جن پھنگ کی قومی دن کے جشن کی شام کی تقریب میں شرکت

2019-10-01 21:17:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے عوام کے ساتھ عوامی جمہوریہ چین کی سترویں سالگرہ منانے کے لیے شاندار گالا میں شرکت کی۔ یکم اکتوبر کی رات کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کے لیے ایک شاندار گالا بیجنگ کے تھیں آن من اسکوائر میں منعقد ہوا ۔ چینی صدر شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور حکومت کے اعلی عہدیداروں اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ یہ شاندار گالا نوے منٹ تک جاری رہا ،اس گالا میں مخلتف تھیم پرفارمنسز ، مرکزی پرفارمنس ، عوام کی اجتماعی پرفارمنس اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔


شیئر

Related stories