شاندار آتش بازی سے رات گئے بیجنگ کا آسمان جگمگا اٹھا
2019-10-01 21:32:21
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کا جشن یکم اکتوبر کی شام تھیان آن من اسکوائر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ہونے والی شاندار آتش بازی سے بیجنگ کا آسمان جگمگا اٹھا۔
خوبصورت نغمے"میں آپ سے محبت کرتا ہوں ، چین" کے دلفریب راگ کے ساتھ ،آتش بازی سے بنے ہوئے 300 میٹر اونچے ستر قالب روشن ہوئے تو رات میں دن کا گمان ہونے لگا۔اس کے بعد ، سنہری آتش بازی کے ذریعے خوبصورت انداز میں ستر کا ہندسہ تشکیل دیا گیا۔ آتش بازی کے شاندار مظاہرے میں رنگ و نور کی مدد سے پھولوں سے بھری ٹوکری اور درخت یکے بعد دیگرےفضا میں تشکیل ہوئے تو تمام حاضرین خوشی سے جھوم اٹھے۔