بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار گالا

2019-10-02 15:15:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عوامی جمہوریہ چین کی سترویں سالگرہ کے موقع پر یکم اکتوبر کی شام ایک شاندار عوامی گالا بیجنگ کے تھین آن مین اسکوائر میں منعقد ہوا۔اس گالاکا مرکزی موضوع تھا "چین ہم آپ سےمحبت کرتے ہیں"۔گالا میں شریکلوگوں نے کہا کہ انہیں اپنےچینی ہونےپربہت فخر ہے اور وہ مادر وطن کی ترقی وبہتری کے لئے دعا گو ہیں۔
اس گالا کی نمایاں خصوصیت مخلتف پرفارمنسز میںعام چینی شہریوں کی بھر پور شرکت ہے۔ گالا کے دوران نوے منٹ تک شاندار پرفارمنسز پیش کی گئیں، اس دوران موسیقی کی شاندار دھنیں بکھیرنے والے ماہر اور پیشہ ور موسیقاروں کے علاوہ شریک دیگر تمام لوگ نو آموز تھے۔تمام گیت اورپرفارمنسز انہی عاملوگوں نے شاندار انداز میں پیش کئے۔ایسی ہی ایک پرفارمنس میں شریک خاتون محترمہ لیوزےنے نامہ نگاروں سے بات چیتکرتے ہوئے مادر وطن کی مضبوطی اور بہتر سے بہتر ترقی کے حوالے سے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہسوشلسٹ ترقی کے نئے دور میں ہم زندگی کی بہترینآسائشوں سےلطف اندوز ہور ہے۔ ہمارے فخر کا احساس مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جار ہا ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ مستقبل میںہماریمادر وطن زیادہ سے زیادہ مستحکم ،خوشحال اور مضبوط ہوگی! "




شیئر

Related stories