عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی تقریبات کی کینٹونیز زبان میں نشر ہوگی

2019-10-02 17:41:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی شاندار تقریبات سےمتعلق کینٹونیز زبان میں فلم گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹربے ایریا کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق چائنا میڈیا گروپ " اس وقت ،اس لمحے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی شاندار تقریب " نامی یہ فلم "فور کے" ریزولوشن کے ساتھ کینٹونیز زبان میں نشر کرے گا۔ یہ فلم قومی دن کی چھٹیوں کے دوران نشر ہو گی ۔ چائنا میڈیا گروپ ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر اور چین کے قومی فلم بیورو نے دو تاریخ کو اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی ۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی سی ٹی وی کے نائب سربراہ سو یون شینگ نے کہا کہ اس فلم کی تیاری کے تمام مراحل میں فور کے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ فلم کینٹونیز زبان میں بنائی گئی ہے ،جس سے گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹربے ایریا کے ناضرین زیادہ بہتر انداز میں لطف اندوز ہو سکیں گے۔


شیئر

Related stories