چینی صدرکا دورہِ جاپان تعقات کے نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا ۔جاپانی وزیرِ اعظم

2019-10-03 15:54:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو اکتوبرکو چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں جاپانی وزیرِ اعظم شنزو آبے نے جاپانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے سالگرہ کی شاندار تقریب اور عوامی گالا سمیت دیگر سرگرمیوں کے کامیاب انعقاد کو بے حد سراہا۔

شنزو آبے نےاگلے سال چینی صدر شی جن پھنگ کے متوقع دورہ جاپان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی عوام اس دورے سے متعلق بےحد توقعات رکھتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ ، جاپان اور چین کے تعلقات کے نئے دور کا نقطہِ آغاز ثابت ہو گا اورمستقبل میں چین اور جاپان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ چین کی ترقی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں شاندار ترقی کی ہے اور یہ سب چینی عوام کی انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے ہے ۔ جاپان اور چین کے تعلقات کے حوالے سے جاپانی وزیرِ اعظم نے کہا کہ جاپان اور چین کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی انحصار و اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے بڑھے ہیں ۔اس مثبت رجحان کو برقرار رکھنا چاہیئے ۔


شیئر

Related stories