پیپلز ڈیلی" کی چائنامیڈیا گروپ کی قومی دن کی نشریات کی تعریف
تین اکتوبر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان اخبار پیپلز ڈیلی نے تین رپورٹس شائع کیں جن میں قومی دن کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی نشریات کی تعریف کی گئی۔ رپورٹس کا موضوع تھا " قومی دن کی شاندار تقریبات اور اعلی معیاری براہ راست نشریات"۔قومی دن کی براہِ راست نشریات کے حوالے سے چھ جدید اور نئے تجربات کی کامیابی نے ان نشریات کا معیار غیر معمولی طور پر بہترین بنا دیا ۔ کینٹونیز زبان میں نیشنل ڈے گالا تقریبات کی فور کے فلم گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے سینیما گھروں میں دیکھی گئی ۔
مذکورہ رپورٹس میں متعدد شعبوں مثلا جدید ٹیکنالوجی ،کمپنیوں ، ثقافتی میڈیا انڈسٹری ، یونیورسٹیوں اور فوجی اداروں سے تعلق رکھنے والے ناظرین اور نیٹ صارفین سے انٹرویو لیا گیا ۔ان کا خیال ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کی 4K الٹرا ایچ ڈی اور 5.1 سراونڈ سٹیریو پر مشتمل براہ راست نشریات بے حد شاندار تھیں ، یوں محسوس ہو رہا تھا وہ خود اس مقام پر موجود ہیں اور اس شاندار پریڈ کے ہر ہر منظر کو صرف دیکھ ہی نہیں رہے بلکہ اس کا حصہ ہیں ۔ ناظرین نے براہ راست نشریات لوگوں تک پہنچانے والے عملے کی کوششوں اور محنت کی بے حد تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔