چین کے غربت کے خاتمے کی حکمتِ عملی ،دنیا سے غربت کے خاتمے کی راہ روشن کرتی ہے۔ سی آرآئِی کا تبصرہ

2019-10-04 16:12:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چار اکتوبر کو سی آر آئی کی ویب سائٹ پر "چین کے غربت کے خاتمے کی حکمتِ عملی،دنیاسے غربت کے خاتمے کی راہ کو روشن کرتی ہے "کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا گیا ۔ مضمون میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر چاول کی ہائبرڈ قسم کے خالق " بابائے ہائبرڈ چاول " کہلانے والے نوے سالہ زرعی سائنسدان یو لونگ پھنگ کو " تمغہِ عوامی جمہوریہ چین " دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا گیا کہ چین، دنیا کی بیس فی صد آبادی کو دنیا کی نو فی صد قابلِ کاشت زمین سے خوراک فراہم کرتا ہے ۔ چین کی اناج کی پیداوار کئی سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ۔ ستر سالوں میں چین نے پچاسی کروڑ افراد کو غربت کی حد سے باہر نکالا ہے۔ منصوبے کے مطابق اگلے سال چین غربت کے بنیادی خاتمے کے ہدف کو پورا کر لے گا۔

مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے چین نے ستر سالوں میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے جو قابلِ ذکر کامیابی حاصل کی ہے اس کا براہ راست اثر دنیاسے غربت کے خاتمے کی پیش رفت کو تیز کرنا ہے ۔ چین نے نا صرف خود اقوام متحدہ کے غربت کے خاتمے کے ہدف کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ چین کسی سیاسی شرط کےبغیر ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک کی مدد کررہا ہے۔ چین کے غربت کے خاتمے کے اقدامات و تجربات اور چین کی حکمتِ عملی دنیا سے غربت کے خاتمے کے لیے عملی نمونہ اور مثال فراہم کرتے ہیں


شیئر

Related stories