چین میں مثبت فکر پر مبنی ترغیبی فلموں کی مقبولیت
رواں سال چین کے قومی دن کے موقع پر ، "می ایند مائی کنٹری" ، "چائنا کیپٹن" اور "کلائمبر " جیسی مثبت سوچ کی حامل ترغیبی فلموں نےباکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کیے ۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چار اکتوبر تک یعنی قومی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں ان تینوں فلموں کی باکس آفس مالیت تین ارب یوان سے تجاوز کر گئی ہے ، جو گزشتہ سال قومی دن کی تمام تعطیلات کے دوران ہونے والی کل باکس آفس آمدن سے بھی زیادہ ہے۔ان اعلی معیار کی فلموں میں دکھائے گئے حب الوطنی کے جذبات اور روحانی طاقت نے فلم بینوں میں مثبت جذبات و فکر کو اجاگر کر دیا ہے۔
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی شاندار تقریبات سےمتعلق کینٹونیز زبان میں فلم گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹربے ایریا کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق چائنا میڈیا گروپ فلم" اس وقت ،اس لمحے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی شاندار تقریب " کو "فور کے" ریزولوشن کے ساتھ کینٹونیز زبان میں نشر کر رہا ہے۔ یہ فلم قومی دن کی پوری چھٹیوں کے دوران نشر ہوتی رہے گی ۔اس فلم کی تیاری کے تمام مراحل میں فور کے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ فلم کینٹونیز زبان میں بنائی گئی ہے ،جس سے گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹربے ایریا کے فلم بین زیادہ بہتر انداز میں لطف اندوز ہو سکتے ہیں