چین غربت کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں دنیا کے لیے مثال بن گیا۔برطانوی ماہر
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر ایشیائی امور کے برطانوی ماہر آفتاب صدیقی نے سی آرآئی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین نے ترقی کے ستر سالہ سفر میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ خاص کر وہ غربت کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے حوالے سے دنیا میں ایک مثال بن گیا ہے ۔ آفتاب صدیقی پاکستان میں پیدا ہوئے اور برطانیہ میں پڑھنے کے بعد وہیں سکونت پذیر ہو گئے۔ پہلے انہوں نے برطانیہ کے شعبہ مالیات اور پھر میڈیا میں کئی سالوں تک کام کیا ، اب وہ برطانیہ میں ایشیائی امور سے متعلق ایک آزاد مبصر ہیں اور سی پیک میں برطانوی کمپنیوں کی شرکت کے لیے کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے چین کی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اپنی حاصل کردہ کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیئے ۔ چین ایک "گلوبل ملک" بن گیا ہے ۔ چین اور برطانیہ کے تعلقات بہت مضبوط ہیں ۔ خاص کر حالیہ سالوں میں برطانیہ نے چین کے ساتھ تجارت اور تعاو ن پر بڑی توجہ دی ہے ۔ اس تجارتی تعاون کے تحت میں یہ کوشش کرتا ہوں کہ برطانوی اور چینی کمپنیوں کے تعاون کو مزید آگے بڑھا وں اور برطانوی کمپنیوں کے سامنے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو واضح کروں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے کامیابی کے ساتھ ستر کروڑ چینی باشندوں کو غربت کی حد سے نکالا ہے ۔ یہ ایک ایسی نمایاں کامیابی ہے جسے سب دیکھ سکتے ہیں اور اسے قبول کرتے ہیں ۔چین دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کی ایک عمدہ مثال بن گیا ہے ۔اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے اقدامات کے حوالے سے بھی چین دنیا کی رہنمائی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں چین نے بےحداہم خدمات سر انجام دی ہیں ۔ خاص طور پر کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں چین دنیا کے لیے رہنما کردار ادا کرتا ہے ۔ چین نے شمسی توانائی ،ہوا کی توانائی اور آبی توانائی کے استعمال میں بڑی پیش رفت کی ہے۔ اس سلسلے میں نا صرف تکنیکی شعبے میں چین نے کامیابی حاصل کی بلکہ صارفین ،قابل تجدید توانائی کی قیمت پر بھی مطمئن ہیں