چین کی صحت عامہ کی قومی حکمت عملی نے دنیا کی آبادی کے ۶۱ حصے کے علاج معالجے کے مسائل کو حل کیا ہے۔ سی آر آئی تبصرہ

2019-10-05 19:44:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچھلے ستر سالوں میں ، چین نے دنیا کا سب سے بڑا بنیادی میڈیکل انشورنس نیٹ ورک قائم کیا ہے ، جس میں ایک ارب تیس کروڑ سے زیادہ افراد شامل ہیں۔اس نظام میں شرکت کی شرح ۹۵٪ پر برقرار ہے اور چینی باشندوں کی اوسط عمر ۳۵ سے بڑھ کر ۷۷ ہوگئی ہے۔ یہ ممکن ہو گیا ہے کہ تمام چینی شہری علاج معالجے کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

چینی حکومت لوگوں کی صحت کو قومی خوشحالی کی ایک اہم علامت سمجھتی ہے ۔اس لیے صحتِ عامہ کی قومی حکمت عملی کو نافذ کیا گیا اور بیماریوں کی روک تھام کو ترجیح دی گئی ، صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کی گئی ، اور طب و صحت کے نظام میں اصلاحات کو مسلسل آگے بڑھایا گیا۔ اس وقت چین میں چینی خصوصیات کا حامل ایک میڈیکل سکیورٹی سسٹم قائم کیا گیا ہے ۔اس نظام نے دنیا کی آبادی کے ۶۱ حصے کے علاج معالجے کے مسئلے کو حل کیا ہے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہت بہتر بنایا ہے۔



شیئر

Related stories