تکنیکی جدت چین کی ترقی کی قوتِ محرکہ ہے۔سی آر آئی کا تبصرہ

2019-10-06 16:06:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھ اکتوبر کو سی آر آئی نے"تکنیکی جدت چین کی ترقی کی قوتِ محرکہ" کے موضوع پر ایک تبصرہ شائع کیا ۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ جدت چینی قوم کی ایک نمایاں صلاحیت ہے اور یہ چین کی ترقی کے لیے قوتِ محرکہ فراہم کرتی ہے۔ چینی حکومت کے مطابق ،عوام کی خوشحالی ،تکنیکی جدت کا اصل مقصد ہے ، حکومت مارکیٹ کی طلب کے مطابق جدت کو فروغ دینے پر زور دیتی ہے اور کاروباری اداروں کو سائنسی اور تکنیکی جدت کی اصل قوت قرار دیتی ہے یوں باصلاحیت افراد کی تربیت اور مضبوط سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی ترقی کو فروغ دینے کی ایک راہ مل گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ، چین نے باہمی فائدے اور جیت جیت کی بنیاد پر بین الاقوامی تکنیکی تعاون کے ذریعے بنی نوع انسان کو درپیش مشترکہ مسائل کو حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ جدت کے میدان میں چین کے پاس اب بھی وسیع گنجائش موجود ہے۔مستقبل میں ، چین سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے عالمی رجحان کو اپنائے گا ، عالمی سائنس اور جدید ٹیکنالوجی نیٹ ورک میں فعال طور پر شرکت کرےگا ، عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کی حکمرانی میں حصہ لے گا ، جدت طرازی نیز دنیا کے بڑے سائنس سینٹر ز کی سرزمین بننے کے لیے کوشاں رہے گا اور زیادہ سے زیادہ ممالک اور لوگوں کو فائدہ پہنچائے گا۔


شیئر

Related stories