چین اورشمالی کوریا کے سفارتی تعلقات کی سترویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے سربراہاں کے تہنیتی پیغامات

2019-10-06 16:28:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھ اکتوبر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ،چینی صدر شی جن پھنگ اور شمالی کوریا کی کورین ورکرز پارٹی اور ریاستی کونسل کے چیئر مین کم جونگ ان کے بیچ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا ۔

شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں ،دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی ،چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے کم جونگ ان کو اور ،ان کے ذریعے شمالی کوریا کی کورین ورکرز پارٹی، شمالی کوریا کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور شمالی کوریا کے سفارتی تعلقات ستر سالوں پہلے قائم کیے گئے ۔ یہ دونوں ممالک اور دونوں پارٹیوں کے لیے تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ۔ ستر سالوں میں دونوں ممالک کے رہنماوں کی قیادت میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوشش کے تحت ، چین اور شمالی کوریا کی روایتی دوستی عالمی صورت حال اور زمانے کی تبدیلی کی آزمائشوں سے گزرتے ہوئے مسلسل آگے بڑھ رہی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں کیے جانے والے تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔اس سے ناصرف دونوں ممالک کے سوشلسٹ اہداف کی تکمیل میں مدد ملی ہے بلکہ اس نے خطے کے استحکام کے لیے بھی مثبت کردارادا کیا ہے ۔ چین اور شمالی کوریا کی روایتی دوستی دونوں ممالک اور عوام کی مشترکہ دولت ہے ۔ دونوں ممالک کے تعلقات کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھانا چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی حکومت کا پختہ اصول ہے ۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے پانچ ملاقاتیں کیں جن میں سلسلہ وار اور اہم اتفاق رائےطے پائے ،اس سے دونوں ممالک کے تعلقات نئے تاریخی دور میں داخل ہوئے ہیں ۔ چین شمالی کوریا کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کو مثبت اور مستحکم انداز میں فروغ دینے کے لیے تیار ہے ۔

کم جونگ ان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ستر سالوں میں دونوں پارٹیوں اور دونوں ممالک کے عوام سوشلسٹ اہداف کی تکمیل کے راستے پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شمالی کوریا اور چین کے تعلقات اب ایسے مرحلے میں ہیں جو ماضی اور مستقبل کو ایک دوسرے سے منسلک کرتے ہیں ،دونوں فریق روایتی دوستی کے امین ہیں اور دونوں ممالک کے دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات ،جامع نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کریں گے ۔ کم جونگ ان نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ مل کر اس دوستی کو مزید فروغ دینے اور سوشلسٹ اہداف و مقاصد کا تحفظ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔


شیئر

Related stories