سر سبز چین "عالمی ماحولیاتی تمدن کی قدر میں اضافہ کرتا ہے۔سی آر آئی کا تبصرہ

2019-10-07 16:17:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سات اکتوبر کو سی آر آئی کے تبصرہ نگار کا مضمون،"سر سبز چین عالمی ماحولیاتی تمدن کی قدر میں اضافہ کرتا ہے "شائع کیا گیا ۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ ۲۰۰۰ سے ۲۰۱۷ تک ، چین کی گرین لینڈ میں جو اضافہ ہواہے وہ عالمی اضافے کا ایک چوتھائی سے زیادہ ہے ، اور یہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ ماحول کی بہتری اور سبز ترقی کے عمل میں چین نے بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ان کامیابیوں کے لیے حکومت کی اسٹریٹیجک پالیسی، ماحولیاتی تحفظ کی کڑی نگرانی اور انتظام کے ساتھ ساتھ تمام چینی عوام کی وسیع شمولیت کو ہرگز جدانہیں کیا جاسکتاہے۔ چینی لوگ اب اس جملے سے واقف ہیں کہ "سبز پہاڑ سونے اور چاندی کے پہاڑ ہیں"۔

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ موسمیات میں تبدیلی انسانیت کو درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے ، ماحولیاتی تمدن کی تعمیر میں دنیا کے تمام ممالک کی شرکت ضروری ہے۔ ستمبر کے اواخرمیں ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایکشن سمٹ میں ، چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے کنونشن اور پیرس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح سے نبھائے گا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب چین نے ایک بڑے ،ذمہ دار ملک کی حیثیت سے آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے سامنے واضح عہد کیا اور عالمی حکمرانی کے بارے میں اپنے خیالات بیان کیے۔ چین عالمی ماحولیاتی تمدن کی تعمیر کا ایک اہم شریک کار، معاون اور رہنما بن جائے گا


شیئر

Related stories