ہیوسٹن راکٹ کلب !پسند کیے جانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ متکبر ہو جائیں :سی آر آئی کا تبصرہ

2019-10-08 18:36:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں این بی اے کے جنرل مینیجر کے ہانگ کانگ سے متعلق بے بنیاد بیان کے حوالے سے سی آر آئی نے آٹھ اکتوبر کو ایک تبصرہ شایع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاریل موری کے بیان نے چینی پرستاروں کے جذبات کو ٹھیس لگائی ہے ۔ کچھ امریکیوں کا کہنا ہے کہ این بی اے کو چین کی ضرورت نہیں بلکہ چین کو این بی اے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار دو میں ایک چینی کھلاڑی یاؤ منگ کی این بی اے میں شمولیت کی وجہ سے چینی عوام نے ہیوسٹن راکٹ کلب کو پسند کیا تھا اور دو ہزار انیس میں موری کے بے بنیاد بیانات ہیوسٹن راکٹ کلب کے لیے ان کی ناپسندیدگی کا باعث بھی بن سکتے ہیں، کیونکہ چینی عوام اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں اور ہانگ کانگ امور پر بے بنیاد بیانات کی ہرگز اجازت نہیں دیتے ہیں۔

چین میں بڑی تعداد میں این بی اے کے پرستار موجود ہیں لیکن اسے پسند کیے جانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ متکبر ہو جائے۔


شیئر

Related stories