چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چئیرمین اور پاکستان کے آرمی چیف آف اسٹاف کی ملاقات
چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیرمین شو چھی لیانگ نے آٹھ اکتوبر کو پاکستان کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
شو چھی لیانگ نے کہا کہ عالمی صورتحال میں جیسی بھی تبدیلیاں آتی رہیں ، چین اور پاکستان کی دوستی چٹانوں کی طرح مضبوط ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے نئے عہد میں چین اور پاکستان کے تعلقات کو دوستانہ ہمسائیگی کی مثال ، علاقائی امن و استحکام کا ستون بنانے اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کو ایک ماڈل بنانے کی تجویز پیش کی ۔چین ، پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں رہنماوں کے درمیان طے کردہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنا چاہتا ہے، مختلف شعبوں میں حقیقی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ، مختلف چیلنجز اور خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چینی فوج کے ساتھ اسٹریٹیجک روابط کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور حقیقی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے نیز علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے خدمات سرانجام دینا چاہتا ہے۔