امید ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کا دورہِ چین، چین پاک تعلقات کی ترقی کو نئی قوت فراہم کرے گا ،چین کی وزارت خارجہ
2019-10-08 18:54:23
چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی دعوت پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان آٹھ سے نو اکتوبر تک چین کا دورہ کر رہے ہیں۔آٹھ اکتوبر کو بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ چین، عمران خان کے دورے کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور امید ہے کہ اس دورے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جس سے چین پاکستان تعلقات کی ترقی کو نئی قوت ملے گی۔
یہ پاکستانی وزیرا عظم کا چھ ماہ کے دوران چین کا دوسرا دورہ ہے۔گنگ شوانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ سمیت متعدد چینی رہنما عمران خان سے ملاقات کریں گے اور دونوں فریقین کے درمیان تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان عالمی باغبانی ایکسپو کے اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔