تعاون چین اور امریکہ کے لیے بہترین انتخاب ہے : سی آر آئی کا تبصرہ

2019-10-13 17:22:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو روزہ چین امریکہ تجارتی مشاورت کا نیا دور گیارہ تاریخ کو امریکہ کے شہر واشنگٹن میں اختتام پزیر ہوا ۔ فریقین نے دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کی رہنمائی میں زراعت ، علمی اثاثوں کے تحفظ ، مالیاتی خدمات ، تجارتی تعاون کی وسعت ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تنازعات کے حل سمیت دیگر شعبوں میں حقیقی پیش رفت حاصل کی ۔ فریقین نے موجودہ مذاکرات میں بعد میں ہونے والے مذاکرات کے بندوبست پر بحث کرتے ہوئے حتمی معاہدے کی تکمیل کی طرف مشترکہ کوشش پر اتفاق کیا ۔

اس کے فوراً بعد پوری دنیا کے اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور امریکہ کے بہتر تجارتی تعلقات چین ، امریکہ اور پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہیں ۔ چین اور امریکہ ایک دوسرے سے الگ نہیں رہ سکتے ۔ لڑائی دونوں کے لیے نقصا ن دہ ہے اور صرف تعاون ہی چین اور امریکہ کے لیے بہترین انتخاب ہے ۔ فریقین کے اتفا ق رائے کے مطابق حتمی معاہدے کی تکمیل کے لیے اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے جستجو کی ضرورت ہے ۔


شیئر

Related stories