امریکہ کی جانب سے "دو ہزار انیس ،ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کے بل" کی منظوری سے دوسروں کے ساتھ ساتھ خود امریکہ کو بھی نقصان پہنچے گا : سی آر آئی کا تبصرہ

2019-10-16 17:25:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کے ایوان نمائندگان نے پندرہ تاریخ کو " دو ہزار انیس کے لیے ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کے بل " کی منظوری دی ۔ بل میں کھلم کھلا طور پر ہانگ کانگ کے شر پسند اور پرتشدد عناصر کی حمایت کی گئی ہے ۔ امریکہ کا یہ اقدام چین کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بین الاقوامی قوانین و بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے ۔چین اس کی سخت مذمت اور مخالفت کرتا ہے ۔

اس نام نہاد بل کے مطابق امریکی حکومت کو ہر سال ہانگ کانگ کی خود اختیار حیثیت کی توثیق کرنی ہے تاکہ امریکی حکومت یہ فیصلہ کرے کہ " امریکہ -ہانگ کانگ پالیسی کے قانون انیس سو بانوے " کے مطابق ہانگ کانگ کی آزاد محصولاتی زون کی حیثیت برقرار رکھنے سمیت خصوصی اقدامات اختیار کرنے کا حق دیا جائے یا نہیں ۔ تبصرے میں کہا گیا کہ ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے ۔ امریکہ کو کسی بھی دوسرے ملک کے کسی علاقے کے معاملے پر فیصلے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ کی چین میں واپسی کے بعد گزشتہ بائیس برسوں میں " ایک ملک دو نظام " کا عمل کامیاب رہا جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ۔ ہانگ کانگ مالیات، جہاز رانی اور تجارت کے لحاظ سے بین الاقوامی مرکز کی حیثیت سے مضبوط ہوتا رہا ۔ ہانگ کانگ کے شہریوں کو وسیع پیمانے پر جمہوری حقوق اور آزادی حاصل ہے ۔ اگرچہ رواں سال جون میں ہانگ کانگ میں پر تشدد واقعات رونما ہوئے تاہم ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے پر اعتماد ہے ۔ امریکہ ایشیا کا اہم اقتصادی و تجارتی شراکت دار ہے ۔ ہانگ کانگ میں گڑبڑ کا امریکہ کو بھِی کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ صرف دو ہزار سترہ میں امریکہ کی ہانگ کانگ میں براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت ا کیاسی ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔ تاحال ہانگ کانگ میں تیرہ سو امریکی کمپنیاں فعال ہیں ۔ اگر ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچے گا تو ہانگ کانگ میں موجود امریکی کمپنیاں اور امریکی شہری بھی متاثر ہو ں گے ۔ کہا جا سکتا ہے کہ "دو ہزار انیس کے لیے ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کے بل " کی منظوری سے دوسروں کے ساتھ ساتھ خود امریکہ کو بھی نقصان پہنچے گا ۔


شیئر

Related stories