دوہرے معیارات سے اپنے ہی مفادات کو نقصان پہنچایا جائے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-10-20 15:36:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں اسپین کی ریاست کاتالونیا میں ہانگ کانگ کی طرز کے پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ ایسے واقعات ہانگ کانگ میں ہوئے، تو مغربی حکومتوں اور میڈیا نے انہیں جمہوری تحریک کہا جبکہ اسپین میں ہونے والے ان واقعات کو پرتشدد فسادات قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے سی آر آئی نے اپنے ایک تبصرے میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کے اس دوہرے معیار سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ان کی نام نہاد آزاد جمہوریت صرف اپنے مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔ اس میں کسی قسم کی کوئی اخلاقیات نہیں ہے۔

پہلے برطانیہ کے ایک اہم میڈیا نے کاتالونیا میں ہونے والےپر تشدد واقعات پر سرے سے رپورٹنگ ہی نہیں کی۔ جس پر اسکاٹش پارلیمنٹ کے ایک رکن نے شدید تنقید کی۔ اس کے بعد اس میڈیا نے ان پرتشدد واقعات پر رپورٹنگ شروع کی۔لیکن ہانگ کانگ کے پرتشدد فسادات پر رپورٹنگ کے برعکس کاتالونیا کے واقعات میں شریک مظاہرین کی مذمت اور پولیس کی کارروائیوں کی تعریف کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہانگ کانگ کے فسادیوں کی حمایت کرنے والے ایک جرمن میڈیا نے اسپین کی حکومت سے فوری طور پر اقدامات اختیار کرنے کی اپیل کی۔اب آزادی اور جمہوریت کا عذر کہاں چلا گیا؟

اس حقیقت سے یہ ظاہر ہوا کہ مغربی دنیا دوہرے معیارات سے اپنی مفادات کا تحفظ کرتی ہے اوردوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کرتی ہے۔ان دوہرے معیارات سے اپنے مفادات کا تحفظ نہیں کیا جاسکتا ہے، بلکہ اپنے ہی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔


شیئر

Related stories