پاکستان اور چین کے درمیان فلم اور ٹیلی ویژن میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

2019-10-22 16:22:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس اکتوبر کو بیجنگ میں آئی ایم جی سی گلوبل کارپوریشن لمیٹڈ پاکستان کے اور چین کی ہوا لو نیو میڈیا کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے ایک ایم او یو پر دستخط کیے ۔

ایم او یو کے مطابق فریقین فلم اور ٹیلی ویژن کنٹینٹ کے کاپی رائٹس ، فلم اور ٹیلی ویژن کنٹنٹ کی مشترکہ پروڈکشن اور سرمایہ کاری نیز ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعاون کریں گے۔

بیجنگ ہوا لو نیو میڈیا اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کی سربراہ وو لے اور آئی ایم جی سی کے چیئرمین شیخ امجد رشید نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔

اس موقع پر امجد رشید صاحب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کی ثقافت کو فلموں اور ڈراموں کے ذریعے چین کے لوگوں اور دنیا تک پہنچایا جائے کیونکہ چین ایک بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو چین میں متعارف کروانے سے پاکستان اور چین کے عوام کو ایک دوسرے کے ماحول اور تہذیب کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔

ہوا لوکمپنی کی سربراہ وو لے نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔


شیئر

Related stories