ڈیجیٹل معیشت چین کی ترقی کا نیا انجن بن گئی ہے
2019-10-22 19:27:09
چھٹی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس بائیس تاریخ کو چین کے صوبہ جے جیانگ کے قصبہ وو جن میں اختتام پزیر ہوئی ۔ کانفرنس کے دوران جدید ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ کیا گیا ۔ اجلاس میں جاری کردہ "چین کی انٹرنیٹ کی ترقی کی رپورٹ دو ہزار انیس " کے مطابق پچھلے سال چین کی ڈیجیٹل معیشت جی ڈی پی کا چونتیس اعشاریہ آٹھ فیصد حصہ بنی جو یقیناً چین کی معاشی ترقی کا نیا انجن بن گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل معیشت سے چین میں روز گار کے مواقع میں بھی خوب اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال اس شعبے نے انیس کروڑ دس لاکھ روز گار کے مواقع پید ا کئے ۔ یہ تعداد پورے سال میں مہیا کئے جانے والے روز گار کی تعداد کا چوبیس اعشاریہ چھ فیصد حصہ بنتی ہے ۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ دیجیٹل معیشت کی ترقی عالمی سطح پر چین کی معیشت کی مسابقت کی صلاحیت کو بلند کرنے کے لیے فائدہ مند ہے ۔