چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی تیاریاں زور شور سے جاری

2019-10-29 10:15:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو ایک ہفتے بعد چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوگی، اس ایکسپو کا رقبہ اور معیار گزشتہ ایکسپو سے کہیں زیادہ بڑا ہو گا۔موجودہ ایکسپو قومی جامع نمائش ، انٹرپرائز بزنس نمائش اور بین الاقوامی اقتصادی فورم پر مشتمل ہوگی۔

قومی جامع نمائش میں 64 ممالک اور 3 بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں ترقی کی کامیابیوں اور کارناموں کو پیش کیا جائے گا۔

انٹرپرائز بزنس نمائش 7 شعبوں پر مشتمل ہوگی ، جن میں ٹیکنالوجی کی ترقی ، آٹوموبائل ، سازو سامان ، طبی سامان ، صحت کی دیکھ بھال ،اعلی معیاری زندگی ، سروسز ، خوراک اور زرعی شعبے سے متعلق مصنوعات شامل ہیں۔

نمائش میں 150 سے زائد ممالک اور خطوں کی 3،000 سے زیادہ کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔اس نمائش میں شریک ممالک ،خطوں اور کاروباری اداروں کی تعداد گزشتہ ایکسپو سے تجاوز کر گئی ہے۔ نمائش کا رقبہ 300،000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔


شیئر

Related stories