چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک منعقد ہوگی

2019-10-29 16:01:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوگی۔چین کے نائب وزیر تجارت اور درآمدی ایکسپو کے دفتر برائےانتظامی کمیٹی کےسربراہ وانگ بینگ نان نے کہا کہ اس ایکسپو کا رقبہ اور معیار گزشتہ ایکسپو سے کہیں زیادہ ہو گا۔ایک سو ستر سے زائد ممالک یا علاقوں کے سیاسی و تجارتی حلقوں کی شخصیات اور عالمی تنظیموں کے نمائندے ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

موجودہ ایکسپو قومی نمائش ، انٹرپرائز بزنس نمائش اور بین الاقوامی اقتصادی فورم پر مشتمل ہوگی۔ اس جامع قومی نمائش میں چونسٹھ ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں ترقیاتی کامیابیوں اور کارناموں کو پیش کیا جائے گا۔انٹرپرائز بزنس نمائش سات شعبوں پر مشتمل ہوگی ، جن میں ٹیکنالوجی کی ترقی ، آٹوموبائل ، سازو سامان ، طبی آلات ، صحت کی دیکھ بھال ،اعلی معیاری زندگی ، سروسز ، خوراک اور زرعی شعبے سے متعلق مصنوعات شامل ہیں۔نمائش میں ایک سو پچاس سے زائد ممالک اور خطوں کی تین ہزارسے زیادہ کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔اس نمائش میں شریک ممالک ،خطوں اور کاروباری اداروں کی تعداد گزشتہ ایکسپو سے زیادہ ہے اور نمائش کا کل رقبہ تین لاکھ ساٹھ ہزارمربع میٹر ہوگا۔


شیئر

Related stories