سنکیانگ امور میں کون حق پر ہے یہ چون ممالک کی حمایت سے واضح ہو گیا ۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2019-10-30 18:34:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انتیس اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی جانب سے انسانی حقوق کا جائزہ لینے کے موقع پر بیلاروس نے چون ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے مشترکہ تقریر میں سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے سلسلے میں حاصل کردہ نتائج کو بے حد سراہا ۔ تقریر میں کہا گیا کہ ان اقدامات نے سنکیانگ میں مختلف قومیتوں کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی موثر طور پر حفاظت کی ہے۔متعلقہ ممالک انسانی حقوق کے امور پر سیاسی رنگ آمیزی اور چین پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے سلسلے کو بند کریں۔سی آر آئی نے تیس اکتوبر کو اس حوالے سے اپنے تبصرے میں کہا کہ مذکورہ چون ممالک کا بیان ان مغربی ممالک کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی ہے،جو سنکیانگ کے بہانے چین پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس سے یہ بھی ظاہر ہے کہ سنکیانگ میں انسداد دہشت گرد ی کے نتائج اور ترقی کے ثمرات عالمی سطح پر ناصرف تسلیم کیے جاتے ہیں بلکہ ان کو عالمی حمایت بھی حاصل ہے۔ علاوہ ازیں بیلاروس سمیت دیگر ممالک انسانی حقوق کے حوالے سے ان مغربی ممالک کی جانب سے اپنائے گئے دوہرے معیار سے بھی نالاں ہیں ۔

تبصرے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک کو اب یہ ڈھونگ ختم کردینا چاہیے. ان کی سنکیانگ کے امور پرسیاسی رنگ بازی ناکام ہوگی ۔


شیئر

Related stories