پاکستان میں ریل حادثےپر چینی وزیر خارجہ کا تعزیت کا اظہار

2019-11-02 16:12:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے یکم نومبر کو پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ریل گاڑی میں آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا جس سے سنگین جانی نقصان ہوا ۔ وانگ ای نے اپنے پیغام میں جان بحق ہونے والوں کے لیے گہرے رنج و غم اور زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں چینی عوام پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔


شیئر

Related stories