چین کی دوسری درآمدی ایکسپو میں نئے شریک ممالک کی تعداد ایک تہائی سے تجاوز کر گئی

2019-11-02 16:26:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی دوسری درآمدی ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہو رہی ہے ۔ اس دفعہ ایکسپو کے اہم مہمان ممالک کی تعداد پندرہ ہو گی جبکہ پہلی ایکسپو میں یہ تعداد صرف بارہ تھی ۔ علاوہ ازیں چونسٹھ شریک ممالک میں ایک تہائی ممالک پہلی مرتبہ اس ایکسپو میں شرکت کررہے ہیں ۔ صنعتی و کاروباری اداروں کی تجارتی نمائش میں امریکہ ، جاپان ، جرمنی ، چین کے علاقے ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کا نمائشی رقبہ سب سے زیادہ ہے ۔ چالیس سب سے کم ترقی یافتہ ممالک تجارتی نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔ موجودہ ایکسپو میں ہر ملک کو دو معیاری اسٹال مفت میں فراہم کیے گئے ہیں ۔

دوسری درآمدی ایکسپو کے دوران ہونگ چھیاو بین الاقوامی اقتصادی فورم بھی منعقد ہو گا جس میں تجارتی ماحول ، مصنوعی ذہانت ، عالمی تجارتی تنظیم میں اصلاحات ، ای کا مرس اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام پر بحث کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories