چینی وزارت خارجہ کی جانب سے چین کی دوسری درآمدی ایکسپو میں امریکہ کی شرکت کے حوالے سے سوال کا جواب

2019-11-02 16:31:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ نے کہا ہےکہ چین کی دوسری درآمدی ایکسپو میں امریکہ کوئی اعلی سطحی وفد نہیں بھیج رہا۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے یکم نومبر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی دوسری درآمدی ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہورہی ہے ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس امپورٹ ایکسپو میں تریسٹھ ممالک قومی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والی تین ہزار سے زیادہ کمپنیاں اور کاروباری ادارے تجارتی نمائش میں شرکت کررہی ہیں ۔یہ تعداد پہلی ایکسپو سے کہیں زیادہ ہے ۔

گنگ شوانگ نے اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ اس ایکسپو میں اعلی سطحی وفد بھیجے گا یا نہیں ، بتایا کہ وہ آئیں گے تو ہم خوش آمدید کہیں گے اور اگر نہیں آتے توبھی ٹھیک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ایکسپو میں شرکت کرنے والے امریکی صنعتی و کاروباری اداروں کی تعداد ایک سو بانوے تک جا پہںچی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں اٹھارہ فیصد زیادہ ہے ۔ اور ان کے لیے نمائشی رقبہ سینتالیس ہزار پانچ سو مربع میٹر پر محیط ہے جو شریک ممالک میں پہلے نمبر پر ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی کمپنیاں چین کی معیشت کے مستقبل اور چین کی منڈی کے بارے میں پرامید ہیں اور چاہتی ہیں کہ چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرتے ہوئے چین کے ساتھ حقیقی تعاون کو فروغ دیں ۔


شیئر

Related stories