پہلی درآمدی ایکسپو میں جاری کردہ کھلے پن کے اقدامات کو مجموعی طور پر عمل میں لایا گیا ، شی جن پھنگ

2019-11-05 10:40:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ نومبر کو چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب شنگھائی میں منعقد ہوئی۔پہلی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں صدر شی جن پھنگ نے چین کے کھلے پن کے حوالےسے پانچ اہم شعبوں میں اقدامات کا اعلان کیا تھااور شنگھائی کے کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے تین احکام جاری کیے۔دوسری در آمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ایک سال گزرنے کے بعد مذکورہ اقدامات کو مجموعی طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال درآمدی ایکسپو کے دوران منعقدہ دو طرفہ سرگرمیوں میں انہوں نےمتعلقہ ممالک کے ساتھ تعاون کے اٹھانوے پروگرامز پر اتفاق کیا۔جن میں سے تیئیس مکمل ہوگئے ہیں، سینتالیس میں پیش رفت ہوئی اور اٹھائیس پروگرامز کو تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔


شیئر

Related stories