کھلی اور مشترکہ عالمی معیشت کی تشکیل دی جائے ، چینی صدر شی جن پھنگ

2019-11-05 11:14:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پانچ تاریخ کو چین کی دوسری بین الاقوامی درآمد ی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ مختلف فریقین کھلی اور مشترکہ عالمی معیشت کی تشکیل کے لیے مل کرکوشش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جامع اور باہمی مفادات پرمبنی ترقی کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیئے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پر عالمی نظام کا مشترکہ تحفظ کرنا چاہیئے، کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی بنیادی اقداراور بنیادی اصولوں پر عمل در آمد کرنا چاہیئے،تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولتوں کو فروغ دینا چاہیئے اور کھلی، شراکت دارانہ، فائدہ مند، متوازن اور باہمی مفادات کی بنیاد پر معاشی عالمگیریت کی ترقی کو آگے بڑھایا جانا چاہیئے۔انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ مختلف فریقین کو دو ہزار تیس کے لیے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کرنا چاہیے، پسماندہ ترین ممالک کی حمایت میں اضافہ کیا جانا چاہیئے تاکہ ترقی کے نتائج کو زیادہ سے زیادہ ممالک اور عوام تک پہنچایا جائے۔


شیئر

Related stories