چین مارکیٹ کے کھلے پن کو مزید وسعت دے گا، شی جن پھنگ

2019-11-05 11:26:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ نومبر کوچین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین مارکیٹ کے کھلے پن کو مزید دسعت دےگا۔انہوں نے چین میں مقبولِ عام جملے کا حوالہ دیا کہ دنیا اتنی وسیع ہے کہ میں باہر جا کر اسے دیکھنا چاہتا ہوں اور کہا کہ چین کی منڈی اتنی وسیع ہے،ہم ہر کسی کوخوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ آئیں اور اسے دیکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین اقتصادی ترقی کے لیے اندرونِ ملک کھپت کے بنیادی کردار کو مضبوط بناتے ہوئے مقامی مارکیٹ کی حوصلہ افزائی کرے گا۔چین درآمدات کو زیادہ اہمیت دے گا، ٹیرف اور نظام کی لاگت کو کم کرے گا اور اعلیٰ معیاری مصنوعات اور خدمات کی درآمدات میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین درآمد وبرآمد، سازوسامان اورخدمات کی تجارت، دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری نیز تجارت اور صنعت کی ہم آہنگی سے ترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھائے گا۔


شیئر

Related stories