چینی صدر شی جن پھنگ : چین جامع کھلے پن کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کو تیز تر کر رہا ہے

2019-11-05 11:33:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کے تمام شعبوں میں جامع کھلا پن ہے اور چین اس جامع کھلے پن کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کے عمل کو تیز ترکر رہا ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ چین آزاد آزمائشی تجارتی زونز کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا،ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کو تیز بنایا جائے گا، بیجنگ-تھیان جن - حہ بئے کی مشترکہ ترقی ،دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی ، دریائےیانگسی ڈیلٹا کی علاقائی یکجتی،گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی اور تعمیر کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ دریائے زرد کے طاس میں حیاتیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی کے حوالے سے نئی قومی حکمت عملی بنائی جائے گی۔


شیئر

Related stories