چین کی دوسری بین الاقوامی در آمدی ایکسپو، چینی مارکیٹ کی چاروں دلکشیوں کا اظہار ہے ،سی آر آئی تبصرہ

2019-11-09 16:14:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی دوسری بین الاقوامی در آمدی ایکسپو بھر پور انداز میں جاری ہے ۔"چینی مارکیٹ بہت بڑی ہے ،اور اس پر ایک نظر ڈالنے کے لیے ہر کسی کو خوش آمدید کہا جاتا ہے"۔ یہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے دنیا کو دی گئی ایک مخلصانہ دعوت ہے۔ فی الحال دنیا میں یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی عروج پر ہیں اور عالمی معیشت پر بے حددباؤ ہے۔اس پس منظر میں ، چین کی مارکیٹ، ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی پر مشتمل ہے جس میں چالیس کروڑ متوسط آمدنی والے گروہ شامل ہیں۔ یہ ایسا موقع ہے کہ جس کو کسی بھی ملک کے کاروباری ادارے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیں گے ۔

صارفین کی بڑی مانگ چینی مارکیٹ کی سب سے پہلی کشش اور باعث ترجیح عنصر ہے۔ چین اس وقت دنیا بھر کے ایک سو بیس سے زائدممالک اور خطوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ، چین کی کل درآمدات ایک سو چار کھرب تیس ارب یوآن رہیں ۔

چینی مارکیٹ کی دوسری کشش ہارڈ ویئر کی شاندار سہولیات ہیں۔کئی دہائیوں کی ترقی کے بعد ، چین کے پاس ایک جامع انفراسٹرکچر اور نقل و حمل کا ایک مضبوط نیٹ ورک موجود ہے جو تمام ممالک کے ساز و سامان اور خدمات کو چین کے ہر کونے تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اس طرح کاروباری اداروں کی لاگت میں بےحد کمی آتی ہے۔

کاروباری ماحول کی مسلسل بہتری چینی مارکیٹ کی ایک اور کشش ہے۔ ورلڈ بینک کی دو ہزار بیس کے کاروباری ماحول سے متعلق تازہ ترین رپورٹ میں چین مجموعی درجہ بندی میں پندرہ درجے آگے بڑھا ہے۔ یہ چین کے کھلے پن کے تسلسل ، سرمایہ کاری اور تجارتی سہولت کی ترقی کی توثیق ہے۔

اس وقت چین تکنیکی جدت کے ساتھ اعلی معیار کی ترقی کے راستے پر گامزن ہےجس نےچینی مارکیٹ کو زیادہ پرکشش بنا دیا ہے۔

بلاشبہ ، ایک زیادہ کھلی چینی مارکیٹ دنیا کے لیے زیادہ سے زیادہ کاروباری مواقع اور منافع پیدا کرے گی اور عالمی معاشی نمو کے لیے مضبوط قوت محرکہ مہیا کرے گی۔


شیئر

Related stories