مستحکم طور پرآگے بڑھتی چینی معیشت اپنے مقررہ اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سی آر آئی تبصرہ

2019-11-14 18:56:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ تاریخ کو چین کے قومی اعدادوشمار کے محکمہ نے بتایا کہ رواں سال کےپہلے دس ماہ کے دوران چین کی قومی معیشت مستحکم انداز میں ترقی کرتی رہی ہے۔اس وقت ، عالمی معاشی نمو کم ہو رہی ہے اور بیرونی عدم استحکام کی وجہ سے زیادہ غیر یقینی ہے۔ اس صورتحال کی موجودگی میں چینی معیشت نےاپنی ترقی کا سفر مستحکم انداز میں کامیابی کے ساتھ جاری رکھا اور اس دوران مضبوط اور لچکدار صلاحیت کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔

روزگار لوگوں کا سب سے بڑا ذریعہ معاش ہے ، اور یہ پہلے دس مہینوں میں چین کی معاشی ترقی کی ایک نمایاں کامیابی ہے۔ ملک بھر میں شہری علاقوں میں نئی ملازمتوں کی تعداد ایک کروڑ انیس لاکھ تیس ہزار تک جا پہنچی ہے، جس سے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور کھپت میں اضافے کے لئے ایک مضبوط ٹھوس بنیاد رکھی جائے گی۔ ایک ہی وقت میں ، چین کے معاشی ڈھانچے کی بہتری بھی جاری ہے۔

اس صورتحال کے تحت ، چین گھریلو طلب اور بیرونی طلب ، کھپت اور سرمایہ کاری کے مابین توازن ، اور جدت پر مبنی ترقی پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔ چین کی اقتصادی ترقی کے طویل المدتی بنیادی رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔جیسے معاشی پالیسیوں کے اثرات سامنے آتے رہے ہیں اور گھریلو مارکیٹ میں مزید وسعت اور اپ گریڈنگ ہوتی جا رہی ہے ، چین اپنے پورے سال کے معاشی اہداف کو کامیابی سے پورا کر ےگااور اعلی معیار کی ترقی کو عملی جامہ پہنائے گا۔


شیئر

Related stories