ہانگ کانگ کے معاملات کی آڑ میں چین میں افراتفری پیدا کرنے کی سازش ناکام ہوگی،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-11-17 16:39:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ میں تشدد کے بڑھتے ہوئے جرائم سے اب تک سو سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ ایک بے گناہ شہری بھی مارا گیا ہے۔تاہم امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس قسم کی تشدد آمیز کارروائیوں سے صرفِ نظر کرتے ہوئے ہانگ کانگ کی صورتِ حال سے متعلق غیرذمہ دار انہ بیانات دیے ۔ان کےبیانات دوہرے معیار کے حامل ہیں،ان میں قانونی سمجھ بوجھ کی کمی ہے اورصحیح ،غلط میں فرق نہ کر سکنے کے باعث یہ بنیادی اخلاقی اقدار سے انحراف کا واضح ثبوت ہیں۔ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے لیے ہانگ کانگ کی صورتِ حال کا استعمال کر کے چین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سازش سب پر عیاں ہو چکی ہے ۔

مائیک پومپیو نے مظاہرین کی پر تشدد کاروائیوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی جانب سے قانون نافذ کرنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بے جا الزام تراشی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے امور کو "عدم تشدد" کے ذریعے حل کیا جائے۔تو یہاں سوال یہ پوچھنا ہے کہ امریکہ میں "وال اسٹریٹ پر قبضے "سے لے کر فرانس کی "یلو ویسٹس تحریک "اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے لے کر یورپ بھر میں برپا ہونے والے فسادات تک ،تمام ممالک قانون کے نفاذ کے لیے پولیس اصلاحات کو مضبوط اور سخت بناتے رہے ، کیا تب کسی مغربی سیاستدان نے "عدم تشدد" کے ذریعے معاملے کے حل کی اپیل کی ؟ تو پھر جب ایسے ہی واقعات ہانگ ہانگ میں ہوئے تو مائیک پومپیو جیسے سیاستدانوں نے اپنا رخ کیوں بدل لیا ؟ ان معاملات پر اپنایا گیا دوہرا معیار سب پر واضح ہے اور اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا ۔مزید یہ ہے کہ پومپیو کے بیانات اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ ہانگ کانگ میں پرتشدد واقعات اور کشیدگی میں اضافے کے پسِ پردہ امریکہ کی چین مخالف قوتیں موجود ہیں۔امریکہ کی نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی ہانگ کانگ علیحدگی پسندوں کی اعانت کر رہی ہے ۔پومپیو سمیت کئی اور امریکی سیاستدانوں نے ہانگ کانگ میں فسادات برپا کرنے کے ذمہ دار افراد سے ملاقاتیں کیں۔ یہ سب اِثبات چین میں انتشار پھیلانے کے مذموم امریکی مقاصد کو واضح کرتے ہیں ۔ تاہم ہانگ کانگ کے امور چین کا اندرونی معاملہ ہے جس میں کسی بھی غیرملکی قوت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پومپیو جیسے افراد کی سازشیں ناکام ہوں گی۔


شیئر

Related stories