نیویارک ٹائمز کی جانب سے سنکیانگ کو منفی رنگ دینے کا عمل نامعقول ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-11-20 10:29:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں نیویارک ٹائمز میں چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے حوالے سے شائع ہونے والی نام نہاد خصوصی رپورٹ میں سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے اقدامات کو منفی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔نیویارک ٹائمز نے داخلی دستاویزات تک رسائی حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا تاہم اس عمل کی تصدیق لازم ہے کہ ان داخلی دستاویزات کو کیسے اکٹھا کیا گیا اور کن بنیادوں پر منتخب کیا گیا۔ حقائق کو گھڑنے کا یہ عمل نہ صرف پیشہ ورانہ صحافت کے طرز عمل کے خلاف ہے بلکہ چین کے خلاف مغربی ذرائع ابلاع کے تعصب کا عکاس بھی ہے۔ایسے اقدامات ارادی طور پر چین کو بد نام کرنے کی کوشش ہیں۔

حقائق الفاظ سے زیادہ طاقتور ہیں اور ان بے شمار حقائق کی موجودگی میں چاہے نیویارک ٹائمز کس بھی طرح کا منفی رنگ دینے کی کوشش کرے ، یقیناً یہ کوشش ناکام ہوگی۔سنکیانگ میں خوشحالی اور استحکام کا قیام منفی رنگ دینے اور غلط بیانی کے خلاف سب سے مضبوط ردعمل ہے۔


شیئر

Related stories