چین کے قومی اقتصادی جائزے سے مثبت اشارے مل رہے ہیں،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-11-20 19:19:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیس نومبر کو چین کے قومی محکمہ برائےشماریات نے چوتھے قومی اقتصادی جائزے کے نتائج کا اجرا کیا جن کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں اقتصادی پیمانہ وسیع ہوا ہے، ساخت میں مسلسل بہتری ہوئی ہے ،معیار بلند ہو رہا ہے اور چینی معیشت اعلی معیار کی ترقی کی سمت گامزن رہی ہے۔

سی آر آئی نے اس حوالے سے بیس نومبر کو ایک تبصرہ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چینی معیشت ساختی ترتیب نو کے کلیدی مرحلے میں ہے اور اس اقتصادی جائزے سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

پہلا اشارہ یہ کہ تیسری صنعت کے میدان میں خدمات کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جو چین کے اقتصادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں رہنما کردار ادا کر رہی ہے۔دوسرا یہ کہ کاروباری ماحول مسلسل طور پر بہتر ہو رہا ہے اور منڈی میں اینٹٹی کی تعداد میں بے حداضافہ ہوا ہے جو اعلی معیار کی اقتصادی ترقی کے لیے قوت متحرکہ فراہم کرتا ہے۔تیسرا یہ کہ جدت پر مبنی ترقی نے چین کی اقتصادی ترقی کے لیے مزید توانائی یکجا کی ہے۔

تبصرے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ قومی اقتصادی جائزے سے چین کو ترقی کے لیےمزید اعتماد اور قوت متحرکہ حاصل ہے۔


شیئر

Related stories