ہانگ کانگ کے ذریعے چین کی ترقی کو روکنے کی سازش یقیناً ناکام ہو گی : سی آر آئی کا تبصرہ

2019-11-23 19:47:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی کانگریس نے حال ہی میں نام نہاد " دو ہزار انیس ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق بل کی منظوری دی ہے ۔ اس بل میں حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے اور درست اور غلط کو خلط ملط کرتےہوئے عام اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ ا س بل کے ذریعے کھلم کھلا طور پر ہانگ کانگ کے شر پسند عناصر کی حمایت کر کے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کی گئی ہے ۔ اس بل کے ذریعے متعدد امریکی سیاستدانوں نے ہانگ کانگ کے معاملات کے ذریعے چین کی ترقی کو روکنے کی سازش کا پورا اظہار کیاہے اور یہ سازش یقیناً ناکام ہو گی ۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ متعدد حقائق اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جب پانچ ماہ پہلے ہانگ کانگ میں مشکوک مجرموں کی حوالگی کے بل میں ترامیم کی وجہ سے صورتحال خراب ہونے لگی تو امریکہ نے ہانگ کانگ کے اندر تشدد کو ہوا دینے کیلئے گھناونا کردار ادا کیا ۔ اس وقت جب ہانگ کانگ تشدد کی روک تھام اور نظم و نسق کی بحالی کے سلسلے میں اہم موڑ پر ہے ، امریکہ نے ہانگ کانگ سے متعلق بل کی منظوری کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا یاہے ۔جس کا مقصد ہانگ کانگ کے مستقبل اور عوام کے مفادات کا خیال رکھنا نہیں بلکہ ہانگ کانگ کے ذریعے چین کی ترقی کو روکنا ہے ۔ تاہم ان کی یہ سازش نا کام ہو گی ۔ امریکہ کے متعداد افراد کے اس اقدام سے ہانگ کانگ کے مفاد کو نقصان پہنچے گا ۔ اس لیے اس کی مخالفت کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ کی بےچینی سے امریکہ سمیت دوسرے ممالک اور خطوں کے مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا ۔ امریکہ کے اس اقدام سے بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ امریکہ کے متعدد افراد نے چینی حکومت کے چیلنجز سے نمٹنے کے عزم اور صلاحیت کا کم انداز لگایا ہے ۔ ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے ۔ کوئی بیرونی قوت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی ۔



شیئر

Related stories