ووٹ سےتشدد کی روک تھام اور ہانگ کانگ کا بچاو : ریڈیو دی گریٹر بے کا تبصرہ
ریڈیو دی گریٹر بے نے تیئیس تاریخ کو ایک تبصرہ شائع کیا جس کا عنوان ہے " ووٹ سےتشدد کی روک تھام اور ہانگ کانگ کا بچاو " ۔ مضمون میں ہانگ کانگ کے مستقبل کے بارے میں تمام فکر مند شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چوبیس تاریخ کو منعقد ہونے والے ہانگ کانگ کے اضلاع کی کونسل کے انتخابات میں فعال طور پر ووٹ ڈالیں تاکہ "ووٹنگ کے ذریعے تشدد کی روک تھام اور ہانگ کانگ کو بچانے " کے اہم موقع سے محروم نہ رہ جائیں۔
تبصرہ کے مطابق گزشتہ پانچ مہینوں میں ہانگ کانگ کے حزب اختلاف کے متعدد پارلیمانی ممبران نے سیاہ اور سفید کو گڈ مڈ کر کے ہانگ کانگ میں افراتفری اور تشدد کو ہوادی ہے۔ان حزب اختلاف ممران کی حمایت میں ہانگ کانگ کے شر پسند عناصر نے پولیس اہل کاروں پر حملے کئے اور ہانگ کانگ کو ایک مایوس کن صورتحال میں دھکیلنے کی کوشش کی ۔ موجودہ انتخابات میں ایسے افراد کا انتخاب کرنا ہوگا جو ہانگ کانگ کی ترقی کا خیال رکھتے ہیں اور جو مقامی باشندوں کے لیے حقیقی کام کریں ۔
تبصرے میں زور دیا گیا ہےکہ چوبیس تاریخ کی ووٹنگ ہانگ کانگ کو بچانے کا موقع ہے۔ ہانگ کانگ کے شہریوں کو ووٹ کا درست استعمال کرنا چاہیے .کیونکہ اسی سے فیصلہ ہوگا کہ ہانگ کانگ کے عوام کی مستقبل میں کس طرح کی زندگی گزار نا چاہتے ہیں اور ہانگ کانگ کا مستقبل کیسا ہو گا ۔ صرف ووٹنگ کے ذریعے تشدد کو روکا اور ہانگ کانگ کوبچا یا جا سکتاہے۔