ہانگ کانگ ہمیشہ چین کا ہانگ کانگ رہےگا: ریڈیو دی گریٹر بے کا تبصرہ
ریڈیو دی گریٹر بے نے چھبیس تاریخ کو ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان ہے " ہانگ کانگ ہمیشہ چین کا ہانگ کانگ رہے گا " ۔ بائیس سال پہلے چین میں واپسی کے بعد ہانگ کانگ نے نہ صرف نوآبادیاتاتی نظام کے ظلم و ستم سے چھٹکارا حاصل کیا بلکہ چین کی مرکزی حکومت کی حمایت میں مادر وطن کے اندرونی علاقے کے ساتھ اصلاحات اور کھلے پن کے ثمرات سے استفادہ کیا ۔ہانگ کانگ نے چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے نصب العین کی رہنمائی میں زبردست خوشحالی اور پیش رفت حاصل کی ہے ۔
امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک کے سیاستدانوں نے چین کی تیز رفتار ترقی کو روکنے کی بڑی کوشش کی ہے ۔ اس وقت ہانگ کانگ میں بد امنی اور بے چینی پیدا کرنے کا مقصد بھی یہی ہے ۔ بے شک ان کی اس طرح کی تمام کوششیں ناکام ہو ں گی ۔ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں ہے جو جمہوریت اور آزادی کے نام پر تشدد اور دہشت گردی کرنے والے عناصر کو برداشت کرے۔
ہانگ کانگ ہمیشہ چین کا ہانگ کانگ رہے گا ۔ خواہ ہانگ کانگ کی صورتحال میں کیسی ہی تبدیلی کیوں نہ آئے ، یہ چین کی سرزمین کاحصہ رہے گا ۔ ہانگ کانگ عوامی جمہوریہ چین کا ایک خصوصی انتظامی علاقہ ہے۔ " ایک ملک دو نظام " ایک بنیادی پالیسی ہے جسے نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ بھی ناممکن اورنا قابل قبول ہے کہ ہانگ کانگ چین سے الگ ہو جائے ۔