ہانگ کانگ کے امور میں امریکہ ایک ولن کا کردار ادا کررہا ہے : ریڈیو دی گریٹر بے
امریکہ نے ستائیس تاریخ کو " ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق ایکٹ " کو قانونی شکل دے دی ۔ امریکی عوام نے انٹرنیٹ کے ذریعے امریکی صدر سے کہا کہ ہانگ کانگ امریکہ کا حصہ نہیں ہے چین کا حصہ ہے ۔ ہمیں ایک ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے ۔
ریڈیو دی گریٹر بے کے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ امریکی سیاستدانوں کو ہانگ کانگ کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے۔ دراصل ان کی پریشانی ہانگ کانگ میں استحکام اور افرا تفری میں کمی ہے۔ آج ، امریکہ ایک اغوا کار کے روپ میں آگیا ہے۔ اس نے ہانگ کانگ کا استعمال کرتے ہوئے چینی حکومت کے خلاف اقدامات اختیار کئے ہیں ۔امریکہ نے ہانگ کانگ کی معاشی اور بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی حیثیت کو کمزور کرنے اور چین کی جدت کاری کے عمل کو موخر کرنے اور فسادات کو بھڑکانے کے لئے ہر حربےکا استعمال کیا ہے ۔ لیکن حقائق اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ امریکہ نے ان اقدامات کے ذریعے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے جس سے مزید لوگوں نے امریکیوں کی بالادستی ، جاہلیت اور خود پرستی کا مظاہرہ دیکھ لیا ہے ۔